لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں رعنائیوں سے بھر پور برائیڈل فیشن ویک کا آغاز ہو گیا۔ عروسی ملبوسات پہنے ماڈلز کی ریمپ پر واک، دیکھنے والے مبہوت ہو گئے۔
لاہور میں شادی بیاہ کے پہناووں کی بہار، تین روزہ برائیڈل فیشن ویک میں مشہور ڈیزائنرز کی برائیڈل کلیکشن پیش کی گئی جس میں سرخ، سبز اور سنہرے رنگوں کے خوبصورت امتزاج نے جھلملاتے عروسی ملبوسات میں جان ڈال دی۔
ماڈلز دلکش ملبوسات پہن کر ریمپ پر آئیں جیسے قوس و قزح کے رنگ اتر آئے ہوں۔ جدید اور روایتی انداز کے ملبوسات کا ملاپ حاضرین کو خوب بھایا۔
برائیڈل فیشن ویک میں مختلف ڈیزائنرز کے تیار کردہ شادی بیاہ کے ملبوسات کی نمائش کی جا رہی ہے۔