لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ اقراء عزیز اور منگتیر یاسر حسین ان دنوں امریکا میں سیر و تفریح سے لطف و اندوز ہو رہے ہیں، تاہم اس دوران انہوں نے چند تصاویر انسٹا گرام پر شیئرز کیں جس کے بعد شدید تنقید کی زد میں آ گئے۔
یہ پہلے بار دونوں پر تنقید نہیں ہو رہی اس سے پہلے کئی مرتبہ مداحوں کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور اب تو ایسا لگتا ہے کہ جوڑی کے ستارے ہی گردش میں ہیں کیونکہ مداح تنقید کرنے کا کوئی بھی موقع اپنے ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔
انسٹا گرام پر تصویر میں دونوں نے بتایا کہ امریکا میں چھٹیوں سے محظوظ ہو رہے ہیں، یاسر اور اقراء عزیز امریکی شہر میامی میں موجود ہیں اور دونوں سوشل میڈیا پر خوبصورت لمحات اور پل پل کی تصاویر بھی مداحوں کے ساتھ شئیر کر رہے ہیں۔
یاسر حسین کی جانب سے انسٹاگرام پر تصویر شئیر کی گئی جس میں اپنی منگیتر اقراء عزیز کو اُٹھائے ہوئے ہیں، اس تصویر کو اپ لوڈ کرنے کے بعد مداحوں نے دونوں پر خوب تنقید کی۔
یاد رہے کہ چند ماہ قبل اداکار یاسر حسین نے ایوارڈ شو میں معروف اداکاہ اقراء عزیز کو شادی کی پیشکش کی تھی جس پر اداکارہ نے ہاں کرتے ہوئے انگوٹھی پہن لی تھی، اور اس کے بعد بھی جوڑی پر مداحوں کی جانب سے بے حد تنقید کی گئی تھی۔