اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) اداکارہ و ماڈل جویریہ سعود نے کہا کہ انہیں ہیروئن بننے کا شوق نہیں ہے۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی اداکار سعود کے ساتھ ارینج میرج ہے، ایک محفل نعت میں سعود کی بہن اور بھانجی سے ملاقات ہوئی اور پھر شادی کی بات چلی۔
اپنے شوہر اور اداکار سعود کی عادات کے بارے میں بات کرتے ہوئے جویریہ نے بتایا کہ سعودہر وقت فون پر لگے رہتے ہیں تو اکثر ان سے بات کرنے کیلئے گھر میں ہوتے ہوئے بھی فون کرنا پڑتا ہے، انہیں ان کی یہ عادت اچھی نہیں لگتی۔