اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا کہ حکومت آزادی مارچ میں رکاوٹ نہیں ڈالے گی، مولانا فضل الرحمان سمیت شرکاء کو مکمل سیکیورٹی دے رہے ہیں۔
وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے فردوس عاشق اعوان مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان اور مارچ کے شرکاء کو سیکیورٹی کے ساتھ پنڈال میں بھی بہترین سہولیات دی گئی ہیں، وزیراعظم کے استعفے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، حکومت مارچ جیسے معاملات پر نہیں گھبراتی، فضل الرحمان عدالتی فیصلوں کی روشنی میں اسلام آباد آسکتے ہیں، نواز شریف کا نام ای سی ایل میں نہیں ہے۔
معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ احتجاج فضل الرحمان کا حق ہے لیکن ایسا کوئی عمل نہ کریں جس سے پاکستان کا وقارمجروح ہو، یہ پہلا مارچ ہے جو کرپشن کے تحفظ کیلئے کیا جا رہا ہے۔