اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم نے بھارت سے آنے والے سکھ یاتریوں کیلئے 2 شرائط میں چھوٹ کا اعلان کر دیا۔
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا سکھ یاتریوں کو کرتار پور آمد کیلئے پاسپورٹ کی ضرورت نہیں، سکھ یاتری صرف شناختی کارڈ پر کرتار پور آسکیں گے۔
For Sikhs coming for pilgrimage to Kartarpur from India, I have waived off 2 requirements: i) they wont need a passport - just a valid ID; ii) they no longer have to register 10 days in advance. Also, no fee will be charged on day of inauguration & on Guruji s 550th birthday
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 1, 2019
عمران خان کا کہنا تھا سکھ یاتریوں کو 10 روز قبل رجسٹریشن کرانے کی بھی ضرورت نہیں، گروجی کی 550 ویں سالگرہ کے موقع پر کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔