لاہور: (روزنامہ دنیا) اداکار عمران عباس نے کہا ہے کہ حال ہی میں ریلیز ہونے والی ایک نئی پاکستانی فلم دیکھنے کے دوران انہیں شدید سر درد ہوا، سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں عمران عباس نے اس بات پر بھی شکر ادا کیا کہ وہ اس فلم کا حصہ نہیں تھے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار نے نئی فلم کا نام اور کاسٹ کا ذکر کئے بغیر فلم کی کہانی، فوٹوگرافی، ڈریسنگ اور میک اپ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں تین گھنٹے کی فلم دیکھنے کے دوران احساس ہوا کہ انہوں نے اپنا وقت ضائع کر دیا۔
اداکار کا کہنا تھا کہ فلم کی کہانی بہت بری تھی، برے انداز میں فلمایا گیا اور فنکاروں کی ڈریسنگ بھی ناقص تھی۔