لاہور: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والے ناقدین کو ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین نے کرارا جواب دکر معافی مانگنے پر مجبور کر دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر میک آرٹسٹ، اینکر اور ماڈل نے پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے کیے جانے والے کمنٹس کا سکرین شارٹ شیئر کی اور معافی مانگنے پر مجبور کر دیا۔
اداکارہ نے ناقدین کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ لوگ یہ ذہن نشین کر بیٹھے کہ مشہور شخصیات کو آپ کے کمنٹس سے دلچسپی نہیں اور نہ وہ انہیں پڑھتے ہیں جبکہ یہ تاثر بالکل غلط ہے۔
نادیہ نے سکرین شارٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ تم لوگ سوچتے ہو کہ ہم کمنٹس نہیں پڑھیں گے تو جو دل میں آئے وہ لکھ دیتے اور پھر معافی مانگتے ہو۔
انہوں نے مداحوں کو مطلع کیا کہ اپنی پوسٹ پر آنے والے کمنٹس پڑھتی ہیں لہذا اگلی بار اس انداز سے کمنٹس نہ کریں۔
اداکارہ نے مداحوں کو تین آپشنز رکھتے ہوئے مشورہ دیا کہ خاموش رہو، جب بولو اچھا بولو ورنہ مت بولو، مجھے ان فالو کردو۔
پاکستانی ماڈل نے مداحوں زندگی گزارنے کا سادہ کلیہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ خوش رہو اور دوسروں کو بھی خوش رہنے دو۔
یاد رہے کہ انسٹا گرام پر نادیہ حسین کے پیج پر ایک مداح نے لکھا کہ سیلیبریٹی جواب کیسے دے سکتی ہے، مطلب آپ لوگ تو سیدھا اسمان سے آئے ہو نا، تو بہت غرور ہوتا ہے آپ لوگوں میں جس پر ماڈل و اداکارہ نے جواب دے کر مداح کو معافی مانگنے پر مجبور کیا۔