فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے بہت منزلیں طے کرنا باقی: سارہ لورین

Last Updated On 02 December,2019 01:02 pm

کراچی: (روزنامہ دنیا) اداکارہ و ماڈل سارہ لورین نے کہا کہ ٹی وی سے وابستہ لوگوں نے فلم کے شعبے کی بحالی کیلئے جوقدم اٹھایا ہے وہ بہترین ہے۔پاکستان فلم انڈسٹری کو ابھی مزید منزلیں طے کرنا باقی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے کہا کہ اب فلم سے وابستہ افراد کو بھی چاہئے کہ وہ ان کی سپورٹ کریں اوراس عمل میں ان کے شانہ بشانہ چلیں تاکہ فلم کا شعبہ ترقی کرے ۔

اپنے ایک انٹرویو میں سارہ لورین نے کہا پاکستان فلم انڈسٹری کوترقی کی راہ پرآگے بڑھنے کیلئے ابھی بہت سی منزلیں طے کرنا ہوں گی۔ ابھی یہاں فلمسازی کا نیا دور شروع ہوا ہے لیکن بہت سے مسائل کا سامنا ہے جس کے حل تک انٹرنیشنل مارکیٹ میں رسائی ممکن نہیں۔ نوجوان فلم میکرز کوخاصی محنت کرنا ہو گی۔