اردن کے شہر کرامہ میں گھر میں آتشزدگی، 7 بچوں سمیت 13 پاکستانی جاں بحق

Last Updated On 02 December,2019 10:04 pm

اومان: (دنیا نیوز) دفتر خارجہ نے آتشزدگی کا واقعہ میں پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان میں 7 بچے، 4 خواتین اور 2 مرد شامل ہیں۔ آگ شارکٹ سرکٹ کے باعث رات 2 بجے خیمے میں لگی۔

دفترخارجہ کے مطابق اس واقعے میں تین پاکستانی زخمی بھی ہوئے جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ متاثرہ افراد کرامہ شہر کے قریب رہائش پذیر تھے۔ متاثرین کا تعلق سندھ کے ضلع دادو کے جوئیہ خاندان سے ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ خاندان 1970ء میں پاکستان سے ہجرت کرکے اردن گیا اور زراعت کے شعبے سے وابستہ تھا۔ عمان میں پاکستانی سفارت خانہ متاثرہ خاندان کے ساتھ رابطے میں ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اردن میں 13 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے غمزدہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں افسردہ خاندانوں سے تعاون کرینگے۔ انہوں نے پاکستانی مشن سے تعاون کرنے پر اردن اتھارٹی سے اظہار تشکر کیا جبکہ دفتر خارجہ اور سفیر کو غمزدہ خاندانوں کیساتھ رابطے میں رہنے کی ہدایت کی۔