اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ چین پاکستان آزاد تجارتی معاہدے (CPFTA) کے دوسرے مرحلے کے آغاز پر آئرن برادرز کو مبارک ہو۔ پاکستانی تاجروں کو چین کی منڈیوں میں 313 نئی مصنوعات کی برآمدات کا موقع ملے گا۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے عوام اور دوستوں کے لئے اچھی خبر ہے۔ آنے والے دنوں میں سی پیک اور پاک چین دوستی کے حوالے سے اور بھی اچھی خبریں آئیں گی۔
چین پاکستان آزاد تجارتی معاہدے(CPFTA) کے دوسرے مرحلے کے آغاز پر آئرن برادرز کو مبارک ہو۔ یہ دونوں ممالک کے عوام اور دوستوں کے لئے اچھی خبر ہے۔ آنے والے دنوں میں سی پیک اور پاک چین دوستی کے حوالے سے اور بھی اچھی خبریں آئیں گی۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) December 2, 2019
آزاد تجارتی معاہدہ نہ صرف دونوں ممالک کے مابین درینہ دوستی اور لازوال رشتے کا مظہر ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اس سے پاکستانی تاجروں کو چین کی منڈیوں میں زیرو ڈیوٹی شرح سے مصنوعات برآمد کرنے کی سہولت بھی ملے گا۔ پاکستان کا ٹیکسٹائل کا شعبہ سب سے زیادہ اس سے مستفید ہو گا۔ علاوہ ازیں شعبہ زراعت، چمڑے کی مصنوعات، کنفکشنری اور بسکٹ تیار کرنے والے بھی بھرپور فائدہ اٹھائیں گے اور پاکستانی مصنوعات چین برآمد کر سکیں گے۔
آزاد تجارتی معاہدہ نہ صرف دونوں ممالک کے مابین درینہ دوستی اور لازوال رشتے کا مظہر ہے بلکہ اس سے پاکستانی تاجروں کو چین کی منڈیوں میں زیرو ڈیوٹی شرح سے مصنوعات برآمد کرنے کی سہولت بھی ملے گا۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) December 2, 2019
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اس معاہدے کی رو سے پاکستانی تاجروں کو چین کی منڈیوں میں 313 نئی مصنوعات کی برآمدات کا موقع ملے گا۔ پاکستان پہلے آزاد تجارت معاہدے کے تحت742 مصنوعات کی برآمد پر صفر ڈیوٹی کی رعایت سے مستفید ہورہا ہے۔ دوسرے مرحلے پر عملدرآمد کے بعد پاکستان کو 1047 مصنوعات کی برآمد کی اجازت مل جائے گی۔
پاکستان کا ٹیکسٹائل کا شعبہ سب سے زیادہ اس سے مستفید ہوگا۔علاوہ ازیں شعبہ زراعت، چمڑے کی مصنوعات، کنفکشنری اور بسکٹ تیار کرنے والے بھی بھرپور فائدہ اٹھائیں گے اور پاکستانی مصنوعات چین برآمد کر سکیں گے۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) December 2, 2019
اس معاہدے کی رو سے پاکستانی تاجروں کو چین کی منڈیوں میں313 نئی مصنوعات کی برآمدات کا موقع ملے گا۔پاکستان پہلے آزاد تجارت معاہدے کے تحت742مصنوعات کی برآمد پر صفر ڈیوٹی کی رعایت سے مستفید ہورہا ہے۔دوسرے مرحلے پر عملدرآمد کے بعد پاکستان کو 1047 مصنوعات کی برآمد کی اجازت مل جائے گی۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) December 2, 2019