بیجنگ: (دنیا نیوز) چینی صدر شی جنگ پنگ کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ ڈیل چاہتے ہیں لیکن تجارتی جنگ سے بالکل خوفزدہ نہیں ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’’سی این بی سی‘‘ کے مطابق چینی صدر کا کہنا تھا کہ چین تجارتی جنگ لڑنے سے نہیں ڈرتا، امریکا کے ساتھ تجارتی ڈیل کا خواہشمند ہیں تجارتی جنگ کا شرو ع کرنے کا خواہش مند نہیں ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ سے کاروبار کی فعالیت کو ترجیح دینا چاہتا ہوں، تجارتی جنگ کسی کے مفاد میں نہیں ہے، ہم برابری کی بنیاد پر فیز 1 معاہدے تک پہنچنا چاہتے ہیں۔