حریم فاروق سکرین ایوارڈز تقریب میں میزبانی کیساتھ پرفارم بھی کرینگی

Last Updated On 06 February,2020 09:39 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) اداکارہ حریم فاروق پاکستان انٹرنیشنل سکرین ایوارڈز کی میزبانی کرنے کے ساتھ اس میں پرفارم بھی کریں گی۔

پہلے پاکستان انٹرنیشنل سکرین ایوارڈز کی تقریب 7 فروری کو دبئی میں ہو گی جس کی میزبانی حریم فاروق کریں گی، حریم فاروق تقریب میں سولو پرفارم بھی کریں گی۔

اداکارہ کا نام فلم‘‘ہیر مان جا’’ میں بہترین اداکاری پر ‘‘بیسٹ ایکٹریس’’ کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔