آسکر کا میلہ فلم 'پیراسائٹ' نے لوٹ لیا، بہترین مووی سمیت 4 ایوارڈز جیت لئے

Last Updated On 10 February,2020 03:10 pm

لاس اینجلس: (دنیا نیوز) لاس اینجلس کے ڈولبی تھیٹر میں فلمی دنیا کا سب سے بڑا میلہ سجایا گیا، بہترین فلم کا ایوارڈ پیراسائٹ نے جیت لیا، فلم جوکر کے اداکار واکن فینکس بہترین اداکار کا آسکر ایوارڈ جیت گئے۔

انٹرٹینمنٹ کی دنیا کا سب سے بڑا میلہ لاس اینجلس میں سجا، آسکر فیشن میں سیاہ، گولڈن اور سلور رنگ نمایاں رہا۔ سکارلیٹ جوہانسن سلورٹیل گاؤن، کرسٹن وگ ریڈ جبکہ براڈ پٹ بلیک سوٹ میں قیامت ڈھاتے رہے۔ فلم جوکر کےاداکار واکن فینکس بیسٹ ایکٹر کا آسکر ایوارڈ جیت گئے۔

رینی زیلویگر بہترین اداکارہ کا آسکر ایوارڈ جیت گئیں۔ ہالی وڈ اداکار براڈ پٹ بہترین معاون اداکارکا ایوارڈ جیت گئے، اداکار 2013 میں  12 Years a Slave  میں بطور پروڈیوسر آسکر ایوارڈ جیت چکےہیں۔ بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ میرج سٹوری کی لوراڈرن کے نام رہا۔

بہترین ہدایتکار کا ایوارڈ جنوبی کوریا کے  Bong Joon-Ho  نے جیتا۔ ٹوائے سٹوری فوراینی میٹڈ فلم کا ایوارڈ لے اڑی۔ جنوبی کوریار کی فلم  پیراسائٹ  بہترین انٹرنیشنل فیچر فلم کا آسکر ایوارڈ جیت گئی۔ سابق امریکی صدر باراک اوباما پر بنی ڈاکیو مینٹری فلم  امریکن فیکٹری  نے بیسٹ ڈاکیو مینٹری کا آسکر ایوارڈ جیتا۔