نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی موسیقار نے سوشل میڈیا کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیسک بر لائیو ویڈیو کے ذریعے خود کشی کرنے کی کوشش جسے ناکام بنا دیا گیا ہے۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق 28 سالہ بھارتی موسیقار نے بلٹو میں لائیو ویڈیو کے ذریعے خودکشی کرنے کی دھمکی دی تھی جس کے بعد ان کے دوست نے فوری طور پر مقامی پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد انہیں بچا لیا گیا۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق موسیقار کے دوست نے اس کی لائیو ویڈیو فیس بک پر ہفتے کی رات ڈیڑھ بجے دیکھی اور فوری طور پر پولیس کو حوالے سے بتایا، ویڈیو میں موسیقار کا کہنا تھا کہ وہ اپنی جان لے لے گا۔
موسیقار کے دوست کی اطلاع پر مقامی پولیس نے ان کے گھر پہنچ کر موسیقار کو ایک گھنٹے تک سمجھایا۔
موسیقار کا کہنا تھا کہ وہ کافی مایوس تھا کیوں کہ وہ اپنے کیریئر میں آگے نہیں بڑھ پارہا تھا، انہوں نے مزید بتایا کہ ان کا بینڈ بھی موجود ہے لیکن وہ اتنا نہیں کما رہا کہ خود کو سپورٹ کرسکے۔
موسیقار کی والدہ کے مطابق ان کے بیٹے کا ایک بینڈ تھا جو چند مسائل کے بعد ٹوٹ گیا، جس کے بعد ان کے نیٹے نے ایک اور بینڈ بنایا لیکن وہ اس شعبے میں بڑا نام بنانے کا خواہشمند ہے۔
والدہ نے مزید بتایا کہ وہ 10 سال سے اس فیلڈ سے وابستہ ہے اور نام کمانے کی جدوجہد کررہا ہے لیکن اب مایوس ہوچکا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ ماں اور بیٹا، اس وقت اپنے ایک رشتہ دار کے گھر میں زندگی گزار رہے ہیں، موسیقار کے والد 2 سال قبل لاپتہ ہوگئے تھے۔