اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر کی شادی کی تقریبات کا آغاز

Last Updated On 24 February,2020 07:35 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار احد رضا میر اور اداکارہ سجل علی کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکار احد رضا میر اور اداکارہ سجل علی کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا، گزشتہ روز دونوں اداکاروں کی ڈھولکی کی تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر احد رضا میر کی والدہ نے سٹوری لگائی تھی جس میں پھولوں کے درمیان کیک رکھا گیا تھا جس پر احد اور سجل کی ڈھولکی لکھا تھا۔

ڈھولکی کی اس تصویر کے منظرعام پر آنے کے بعد احد اور سجل کے مداح ناصرف خوش ہیں بلکہ دونوں کو شادی کی مبارک باد بھی دینے کے لیے بے چین ہیں۔

واضح رہے کہ احد رضا میر اور سجل علی کی گزشتہ سال جولائی میں منگنی ہوئی تھی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل احد نے ترکی میں شادی کے بندھن میں بندھ جانے کی افواہوں کی تردید کی تھی لیکن کہا تھا کہ شادی جلد ہوگی، ہم شادی ترکی میں نہیں کریں گے۔