ڈرامہ ’’تنہایاں‘‘ نے میری زندگی مکمل طور پر بدل دی تھی: مرینہ خان

Last Updated On 03 March,2020 12:19 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) اداکارہ مرینہ خان نے کہا ہے کہ ڈرامہ ’’تنہایاں‘‘ نے ان کی زندگی کو مکمل طور پر بدل دیا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ جب وہ ڈرامہ ’’تنہایاں ‘‘کرنے جارہی تھیں تو ان کے ساتھی اداکار بہروز سبزواری نے ان کی زندگی مکمل طور پربدل جانے کی پیش گوئی کی تھی جو سچ ثابت ہوئی اور اس ڈرامے نے ان کی زندگی مکمل طور پر بدل دی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اداکاری آتی ہے یا نہیں اس کے بارے میں تو مداح اچھی رائے دے سکتے ہیں ہیں تاہم میں نے ہمیشہ اپنے کردار سے ہمیشہ انصاف کیا اور بہترین صلاحیتوں کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ ڈرامہ تنہائیاں پی ٹی وی کے سنہری دور کا ڈرامہ تھا جس نے مقبولیت کے ریکارڈ توڑے تھے۔