اداکارہ ماہرہ خان کی سرخ کپڑوں میں تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

Last Updated On 03 March,2020 06:58 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اداکارہ ماہرہ خان کی نئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ نہ سرخ رنگ کے کپڑے پہنے ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی خواتین کی خدمات کو سراہنے کیلئے پہلے بار ہم ویمن لیڈرز ایوارڈز2020 کا انقاد کیا گیا تھا ، جس کی تقریب گورنر ہاو س کراچی میں ہوئی جس میں صدر ڈاکٹرعارف علوی نے اپنی اہلیہ ثمینہ علوی ہمراہ بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔

اب اس تقریب کے موقع پر لی گئی تصاویر اداکارہ ماہرہ خان نے شیئرکردی ہیں۔ تقریب میں سجاد علی اور حدیقہ کیانی نے اپنی آوازوں کا جادو بھی جگایا جبکہ ہانیہ عامر کی ڈانس پرفارمنس نے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔

معروف اداکارہ بشری انصاری ، سابق گورنر اسٹیٹ بینک شمشاد اختر اور ملیحہ لودھی سمیت دیگر خواتین کو نمایاں خدمات سرانجام دینے پر ویمن ایوارڈز دیئے گئے۔ خاتون اول ثمینہ علوی نے خواتین کو ایوارڈز دیے۔