لاہور: (ویب ڈیسک) چین سے پھیلنے والے کرونا وائرس نے جہاں عالمی سطح پر اپنے پنجے گاڑ رکھے ہیں وہیں پر کھیلوں، معیشت، ٹیکنالوجی سمیت شوبز انڈسٹری کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، ابھی مزید ایک خبر ہالی ووڈ سے آئی ہے جہاں پر اداکار ٹام ہینکس کے بعد ایک اور ہالی ووڈ سٹار ادریس البا بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے۔
47 سالہ اداکار ادریس البا، جن کا پورا نام ادریسا آکونا البا ہے، نے سماجی رابطے کی وی بسائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس کے ساتھ موجود پیغام میں انہوں نے لکھا کہ آج صبح میرا سی او وی آئی ڈی-19 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کرونا وائرس ہالی وڈ پر بھی حاوی، ایشیا میں دو ارب ڈالر نقصان کا خدشہ
ٹویٹر پر انہوں نے مزید لکھا کہ میں بہتر محسوس کررہا ہوں۔ مجھ میں کرونا وائرس کی ابھی تک کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئیں لیکن جب سے مجھ میں اس وائرس کی تشخیص ہوئی مجھے قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔
This morning I tested positive for Covid 19. I feel ok, I have no symptoms so far but have been isolated since I found out about my possible exposure to the virus. Stay home people and be pragmatic. I will keep you updated on how I’m doing No panic. pic.twitter.com/Lg7HVMZglZ
— Idris Elba (@idriselba) March 16, 2020
ادریس البا نے کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بارے میں کہا کہ اس بات کا پتہ لگنے کے بعد کہ کرونا وائرس میں مبتلا شخص کے ساتھ رابطہ ہونے کے بعد میرا ٹیسٹ کیا گیا۔ یہ سنجیدہ ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ سماجی فاصلے کے بارے میں حقیقتاً سوچا جائے اور اپنے ہاتھوں کو دھوئیں۔
یہ بھی پڑھیں: اداکار ٹام ہینکس اور اہلیہ گلوکارہ ریٹا بھی کرونا وائرس کا شکار ہو گئیں
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ہالی ووڈ اداکار ٹام ہینکس اور ان کی اہلیہ ریٹا ولسن میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد دونوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔ ان کے علاوہ ’’گیم آف تھرونز‘‘کے اداکار کرسٹوفر ہیوجو اور سابق بانڈ گرل اولگا کری لینکو بھی اس وائرس میں مبتلا ہوچکی ہیں
اس کے علاوہ اس وائرس کے خوف کے باعث ہالی ووڈ کی کئی فلموں کی شوٹنگ بھی روک دی گئی ہے جن میں ’’مشن امپاسبل7‘‘اور ’’میٹرکس4‘‘بھی شامل ہیں۔