لاہور: ( روزنامہ دنیا) اداکارہ ریما خان نے ساتھی اداکار اور دوست عمران عباس کی بات مانتے ہوئے ایک ویڈیو بنائی ہے جس میں وی کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر بتا رہی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ صابن یا ہینڈ واش سے بار بار ہاتھ دھوئیں اور کم از کم 20 سیکنڈ تک اچھی طرح ہاتھوں کو صاف کریں۔ انہوں نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں اپنے دوست عمران عباس کی شکر گزار ہوں جنہوں نے بتایا کہ لوگ مجھے فالو کرتے ہیں ان کو آگاہی دینے کیلئے ایک ویڈیو بنادوں، میں نے عمران عباس کی بات مان لی، ہوسکتا ہے کہ کوئی میری بات سن کر ہی احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے لگے۔
ریما نے کہا اپنے گھروں میں رہیں، گھروں کو صاف رکھیں، خدا سے رابطہ جوڑیں اور دعا کریں کہ اس قدرتی آفت سے دنیا کو نجات مل جائے۔