لاہور: (روزنامہ دنیا) اداکارہ ارمینہ خان نے جان لیوا کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کو اس قدر سنجیدہ لیا ہوا ہے کہ اب وہ نیند کی حالت میں بھی ہاتھ ہی دھو رہی ہوتی ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ کے سوشل میڈیا پر پیغامات سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے از خود تنہائی اختیار کی ہوئی ہے اور کورونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل پیرا ہیں۔
واضح رہے کہ کچھ عرصے سے اداکاروں کی جانب سے عوام کی آگاہی کیلئے ہاتھ دھوئیں اور ڈانس کریں مہم بھی جاری ہے جس میں اداکار 20 سیکنڈ تک ڈانس کرنے کے ساتھ ساتھ ڈانس بھی کرتے ہیں۔ فلم اور ٹی وی کی اداکارہ منشا پاشا نے اس چیلنج کو قبول کرکے پرفارم کیا تھا اور بعد ازاں ژالے سرحدی نے بھی ڈانس کرتے ہوئے ہاتھ دھوئے اور پاکستانی عوام سے باقاعدگی سے ہاتھ دھونے کی اپیل کی تھی۔