انٹربینک میں ڈالر 61 پیسے مہنگا، سٹاک مارکیٹ‌ میں‌ 600 پوائنٹس اضافہ

Last Updated On 31 March,2020 01:42 pm

کراچی: (دنیا نیوز) انٹر بینک میں ڈالر پھر مہنگا، ریٹ میں 61 پیسے اضافہ ہو گیا، سٹاک مارکیٹ‌ میں‌ بھی 600 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔

مارکیٹ میں آج کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ڈالر ریٹ میں پھر اضافہ، انٹربینک میں 61 پیسے بڑھنے پر 166 روپے 75 پیسے پر فروخت ہوا۔ سٹاک مارکیٹ میں 600 پوائنٹس اضافے سے 100 انڈیکس 28 ہزار 624 پوائنٹس پر آ گیا۔

دوسری جانب امریکی خام تیل کی قیمت میں 5.5 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا، امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت 21 ڈالر 20 سینٹ ہو گئی۔ گزشتہ روز امریکی خام تیل 20 ڈالر فی بیرل سے نیچے آ گیا تھا۔ عالمی مارکیٹ میں برطانوی خام تیل کی قیمت بھی ایک فیصد بڑھی ہے جو اب 22 ڈالر 83 سینٹ فی بیرل پر فروخت ہو رہا ہے، واضح رہے برطانوی خام تیل 18سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔