احتساب عدالت: فریال تالپور کی بینک اکاؤنٹس کھولنے کی درخواست مسترد

Last Updated On 31 March,2020 03:13 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے جعلی بنک اکاؤنٹس کیس میں فریال تالپور کے منجمد بنک اکاؤنٹس کھولنے کی درخواست مسترد کر دی، عدالت نے ان کے بچوں کے اکاؤنٹس فعال کرنے کا حکم دے دیا۔

 درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ نیب نے جعلی بینک اکاؤنٹس اور میگا منی لانڈرنگ ریفرنس میں فریال تالپور اور ان کے بچوں کےتمام بنک اکاونٹس بلاک کر دیئے ہیں جس سے یوٹیلیٹی بلز سمیت گھر کا خرچ چلانا بھی ناممکن ہے۔

احتساب عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے فریال تالپور کے بچوں کے بینک اکاؤنٹس غیر منجمد کرنے کاحکم دے دیا جبکہ فریال تالپور کے اکاونٹس کھولنے کی درخواست مسترد کر دی گئی۔