ڈاکٹروں کی نواز شریف کو سیلف آئسولیشن میں رہنے کی ہدایت: رپورٹس عدالت میں جمع

Last Updated On 31 March,2020 10:10 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) احتساب عدالت میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ جمع کرا دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ڈاکٹروں نے نواز شریف کو کرونا وائرس کے خدشہ کے پیش نظر سیلف آئسولیشن میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میاں نواز شریف عمر کے ایسے حصے میں ہیں جس میں کرونا سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے، انہیں وباء کے خطرے کے سبب ہسپتال نہیں لے جایا جاسکتا، نواز شریف کے دل کے معائنے کے لیے یونیورسٹی ہسپتال جنیوا سے وقت لیا گیا تھا۔

میڈیکل رپورٹس میں کہا گیا کہ کرونا کی وجہ سے نواز شریف کے دل کی ادویات کی مقدار بڑھا دی گئی ہے، سابق وزیراعظم کی شریانیں تنگ ہوچکی ہیں جس کے لیے کیتھرائزیشن کی ضرورت ہے۔