حکومت نواز شریف کو ڈیپورٹ کروانے کیلیے ان ایکشن، برطانیہ کو خط لکھ دیا

Last Updated On 03 March,2020 08:18 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت سابق وزیر اعظم نواز شریف کو وطن واپس لانے کے لیے کھل کر میدان میں آگئی۔ وفاقی حکومت نے برطانوی حکومت کو خط لکھ دیا۔

 ذرائع کے مطابق خط پنجاب حکومت کی سفارش اور مشاورت کے بعد لکھا گیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف سزا یافتہ مجرم ہیں، علاج کی غرض سے انہیں باہر بھیجا گیا تھا لیکن نواز شریف کسی ہسپتال میں داخل ہوئے نہ ہی علاج کروایا، برطانوی حکومت نواز شریف کو واپس اپنے ملک بھجوائے تاکہ وہ باقی سزا مکمل کر سکیں۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ضمانت کی مدت 24 دسمبر 2019 کو ختم ہو چکی ہے۔ احتساب عدالت نے نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید کی سزا سنائی تھی جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 29 اکتوبر کو انہیں طبی بنیادوں پر آٹھ ہفتوں کی ضمانت دیتے ہوئے اس میں توسیع پنجاب حکومت کا اختیا ر قرار دیا تھا۔