لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ان کی وزیراعظم کیساتھ ملاقات میں میاں نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ کے معاملے پر کوئی گفتگو نہیں ہوئی۔
دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 16 ماہ ہو گئے لیکن نواز شریف ابھی تک ہسپتال ہی داخل نہیں ہوئے۔ کابینہ نے چار دفعہ ان سے میڈٰیکل رپورٹ مانگی گئی تھی لیکن حکومت سے تعاون نہیں کیا گیا۔
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فواد چودھری صاحب ڈاکٹر تو نہیں ہیں، ان کا اپنا موقف ہے۔ پنجاب حکومت نے نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ بارے فیصلہ دے دیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کیساتھ ملاقات میں لیہ کے ہسپتال اور گورنمنٹ ملازمین کو انشورنس کارڈ کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ یہ ملاقات معمول کی تھی جس میں نواز شریف کے حوالے سے کوئی گفتگو نہیں ہوئی۔