بارہ کہو میں کرونا وائرس کے خاتمے کیلئے بحریہ ٹاون کے تعاون سے جراثیم کش سپرے

Last Updated On 30 March,2020 11:06 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد کے علاقے بارہ کہو میں ضلعی انتظامیہ اور این ڈی ایم اے کے تعاون سے کرونا سے بچاو کیلئے جراثیم کش سپرے کیا گیا جس میں بحریہ ٹاؤن کی جانب سے 8 فائر ٹینڈرز اور 42 واٹر باؤزر نے حصہ لیا۔

بحریہ ٹاؤن کرونا وائرس کے خاتمے کیلئے پیش پیش، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بارہ کہو کو مکمل کلین کرنے میں 3 دن لگیں گے، ملک ریاض اور علی ریاض کی ہدایت پر آپریشن کیا جارہا ہے، بحریہ ٹاون کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ جس جگہ این ڈی ایم اے کہے گا وہاں اسپرے کریں گے۔

اسسٹنٹ کمشنر اسد اللہ نے بتایا کہ بارہ کہو کے بعد شہزاد ٹائون اور رمشا کالونی میں بھی آپریشن کیا جائے گا، بحریہ ٹائون کی جانب سے 100سے زائد روڈ کلینر بھی زیر استعمال ہیں۔