ایل این جی کی کھپت میں کمی، پاکستان ماہانہ 5 کی بجائے 3 جہاز درآمد کرے گا

Last Updated On 31 March,2020 12:00 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ایل این جی کی کھپت میں کمی کے باعث پاکستان اب ماہانہ 5 ایل این جی جہازوں کے بجائے 3 جہاز درآمد کریگا۔

وزارت پیٹرولیم کے ذرائع کے مطابق پاکستان اور قطر کے مابین ایل این جی معاہدے میں تبدیلی کی گئی ہے۔ نیا معاہدہ ایل این جی کی کھپت میں کمی کے باعث کیا گیا۔ نئے معاہدے کے تحت پاکستان ہر ماہ ایل این جی سے 5 جہازوں کے بجائے 3جہاز اپریل سے درآمد کریگا۔

مئی میں ایل این جی درآمد کا فیصلہ طلب و رسد پر کیا جائیگا۔ پاکستان نے رواں مالی سال کے 8 ماہ میں 2 ارب ڈالر کی ایل این جی درآمد کی ہے جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 6 فی صد کم ہے۔ رواں سال جنوری میں پاکستان نے 22 کروڑ ڈالر اور فروری میں 20کروڑ ڈالر کی ایل این جی درآمد کی۔
 




Recommended Articles