لاہور: (روزنامہ دنیا) اداکارہ مدیحہ شاہ ان دنوں اپنی والدہ کی تیمارداری میں مصروف ہیں اورشوبز سرگرمیاں مکمل طور پر چھوڑ دی ہیں، اداکارہ نے مداحوں سے والدہ کی صحت کیلئے دعا کی اپیل بھی کی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مدیحہ شاہ کی والدہ کچھ عرصے سے علیل ہیں اور وہ اپنی تمام تر مصروفیات ترک کر کے صرف اپنی والدہ کی خدمت میں مصروف ہیں۔ مدیحہ شاہ نے کہا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ میرے سر پر میری والدہ کا سایہ ہے ، میری والدہ اس وقت علیل ہیں اس لئے میں نے اپنی تمام سر گرمیاں ختم کر کے اپنا وقت والدہ کیلئے وقف کردیاہے۔
مدیحہ شاہ نے مزید کہا کہ مجھے والدہ کی خدمت کر کے بہت سکون مل رہا ہے، میں نوجوان نسل کو کہنا چاہوں گی کہ وہ اپنی مصروفیات سے اپنے والدین کیلئے وقت لازمی نکالا کریں۔