لاہور: (دنیا نیوز) گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف 100 کروڑ روپے کے ہتک عزت کے دعوے پر سماعت 22 جون تک ملتوی کر دی گئی، واٸرس کے خطرات کے باعث فریقین کے وکلا عدالت میں پیش نہ ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق مقدمے کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج امجد علی شاہ نے کی۔ میشا شفیع کے وکیل ثاقب جیلانی اور علی ظفر کے وکیل حشام احمد خان کورونا وائرس کے خطرات کے باعث عدالت میں پیش نہ ہوئے۔
گلوکارہ میشا شفیع کی والدہ اداکارہ صبا حمید بیٹی کے حق میں بیان قلمبند کرا چکی ہیں۔
عدالت نے سماعت 22 جون تک ملتوی کرتے ہوئے مقدمے میں ملوث دیگر گواہان کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا ہے۔