لاہور: (دنیا نیوز) کورونا کے مریضوں کے ٹیسٹ کم سے کم کروانے کے جلد فیصلہ ہونے کا امکان ہے۔
کورونا ایڈوائزری گروپ مریض کے ایک ہی دفعہ ٹیسٹ کروانے پر فیصلہ کرے گا۔ ممبر ایڈوائزری گروپ پروفیسر اسد اسلم نے کہا ہے کہ 14 دن بعد سنجیدہ علامات نہ رکھنے والے مریض کو ہسپتال سے فارغ کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کورونا کے صحت مند مریض کے لیے دو نیگٹیو ٹیسٹ ضروری تھے، دو نیگٹیو ٹیسٹ کی پالیسی پر نظر ثانی کر رہے ہیں۔