اداکارہ ماہرہ خان کو خوابوں کا شہزادہ مل گیا

Last Updated On 13 June,2020 07:04 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ادکارہ ماہرہ خان کو خوابوں کا شہزادہ مل گیا، پہلی بار سوشل میڈیا پر اعتراف کرلیا، کہتی ہیں پتہ نہیں کس نیکی کے بدلے آپ ملے ہو،وہ اس کی مستحق نہیں تھیں۔ سلیم کریم ان کی زندگی کا مرکز ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ادکارہ ماہرہ خان دل کی بات زبان پر لے ہی آئیں۔ کہتی ہیں کہ انہیں خوابوں کا شہزادہ "سلیم" مل گیا۔ معروف اداکارہ نے اس بات کا اعتراف سوشل میڈیا پر کیا۔

ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ انہیں بزنس مین سلیم کریم سے پیار ہوگیا ہے۔ اس سے متعلق بیان کرنا مشکل ہے۔ پتہ نہیں وہ مجھے کسی نیکی کے بدلے ملے ہوں۔ وہ اس کی مستحق تو نہیں۔

ماہرہ خان نے کہا کہ وہ یہ بیان نہیں کرسکتی۔، وہ کس طرف محبت میں گرفتار ہوئیں۔ سلیم ان کی زندگی کا مرکز ہیں، پیار کا کیا احساس ہوتا ہے،آج انہیں اسکا پتہ چلا۔۔

پاکستانی سپر سٹار نے کہا کہ خد ا کرے ہمارے تعلقات بہتر رہیں اور ان کی محبت دنیا کیلئے مثال بنے۔