حقیقی زندگی موت کے بعد شروع ہوتی ہے: حمزہ علی عباسی

Last Updated On 15 June,2020 04:56 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) اداکار حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ انسان کی حقیقی زندگی موت کے بعد شروع ہوتی ہے۔ سکون اللہ ہی کی طرف سے ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے حمزہ علی عباسی کا کہنا تھا کہ دوسروں کے ساتھ خاص طورپراپنے خاندان والوں اورغریبوں کے ساتھ نرمی کا برتاؤکریں۔

اداکارنے مزید کہا کہ ایمانداربنیں اوراس بات کویقینی بنائیں کہ آپ کے کسی بھی اقدام یا برے الفاظ سے دوسرے محفوظ رہیں۔

ٹویٹ پر حمزہ علی عباسی نے لکھا کہ صدقہ دیں، انسان کی حقیقی زندگی موت کے بعد شروع ہوتی ہے، سکون اللہ ہی کی طرف سے ہے۔