لاہور: (روزنامہ دنیا) اداکارہ منال خان نے ہنستے رہنے کو اپنی رواں سال کی منصوبہ بندی میں شامل کر لیا۔
انہوں نے مسکراتے ہوئے بنائی گئی اپنی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ 2020 کی منصوبہ بندی میں ہنسنا مسکرانا بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہنسی زندگی کو خوبصورت بناتی ہے اس لئے ہمیشہ مسکراتے رہا کریں۔
منال خان نے اپنے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کیلئے اپنی ذمہ داریاں لازمی پوری کریں اور خود احتیاطی تدابیر اپنا کر اپنے گھر والوں اور اپنے ارد گرد کے لوگوں کیلئے بہترین مثال بن جائیں۔