لاہور: (روزنامہ دنیا) ترک اداکارہ اسریٰ بلجیک نے اپنے بے باک لباس پر شدید تنقید کے بعد سوشل میڈیا سائٹ پر اپنا کمنٹس سیکشن بند کر دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اسریٰ بلجیک کو ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں شاندار اداکاری پر پاکستانی مداحوں نے بہت سراہا تاہم ان کے مغربی لباس میں تصاویر شیئر کرنے پر شدید تنقید بھی کر ڈالی جس پر اداکارہ نے تنگ آ کر انسٹا گرام پر اپنا کمنٹس سیکشن بند کر دیا ہے تاکہ کوئی بھی منفی تبصرے نہ کرسکے۔
اداکارہ نے اپنی آخری پوسٹ میں لکھا تھا کہ بے جا تنقید کا نشانہ نہ بنایا جائے، کئی مرتبہ رول کے مطابق لباس کا استعمال کرنا ناگزیر ہو جاتا ہے۔