روبینہ اشرف کی بیٹی مِنا طارق کا والدہ کیلئے جذباتی پیغام

Last Updated On 25 June,2020 03:37 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) کورونا سے صحت یاب ہونے والی اداکارہ روبینہ اشرف کی بیٹی مِنا طارق کی جانب سے والدہ کیلئے جذباتی پیغام سامنے آ گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مِنا طارق نے سوشل میڈیا پر اپنی والدہ کی یادگار تصاویر پوسٹ کیں۔ مِنا طارق نے لکھا کہ ‘وہ عورت جسے میں والدہ کہنے پر فخر محسوس کرتی ہوں، اُس نے خود کو میرے پاس واپس لانے کیلئے کورونا وائرس کو شکست دی ہے اور بہادری سے یہ جنگ لڑی ہے ۔’ انہوں نے مزید لکھا کہ ‘میرے پاس بیان کرنے کو الفاظ نہیں ہیں کہ گزشتہ 3 ہفتوں میں آپ نے مجھے کتنا کچھ سکھا دیا ہے۔’

واضح رہے کہ اداکارہ روبینہ اشرف اور سکینہ سموں کو جب کورونا مرض لاحق ہوا تو دونوں نے قرنطینہ کر لیا، اس پر چند ناعاقبت اندیش افراد نے روبینہ اشرف کی حالت تشویشناک ہونے اور سکینہ سموں کی وفات سے متعلق افواہیں پھیلا دیں جس پر دونوں اداکاراوں کے اہل خانہ کو شدید ذہنی اذیت سے گزرنا پڑا۔

سکینہ سموں نے تو اپنا سوشل میڈیا اکاونٹ ہی ڈیلیٹ کر دیا جبکہ روبینہ اشرف کی بیٹی منا نے سوشل میڈیا پر افواہوں کی فوری تردید کی اور افواہ پھیلانے والوں سے اپیل کی کہ وہ مشکل وقت میں ان کی پریشانی مزید نہ بڑھائیں۔