انسان بوڑھا ہوتا ہے، روح جوان رہتی ہے: بشریٰ انصاری

Last Updated On 29 June,2020 03:42 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا کہ انسان بوڑھا ہو جاتا ہے لیکن اس کی روح جوان ہی رہتی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بشری نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک پیغام میں کہا کہ انہیں آج بھی شوخ رنگ اچھے لگتے ہیں اور وہ اس بات پر یقین رکھتی ہیں کہ عمر ڈھلتی ہے لیکن روح نہیں ڈھلتی، یہ چھوٹی سی بات ہے لیکن کچھ لوگوں کو اسے سمجھنے کیلئے دل بڑا کرنے کی ضرورت ہے۔

بشریٰ انصاری کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے بنی ہوئی صورت حال میں ہم سب کو احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنا ہوگا تاکہ ہم اس سے بچ سکیں۔ واضح رہے کہ بشری انصاری پاکستان ٹیلی وژن کے گولڈن دور کی اداکارہ ہیں، ان کی زندہ دلی کے سبب نہ صرف وہ جوان نظر آتی ہیں بلکہ دوسروں کو جوان نظر آنے کے گر بھی بتاتی ہیں۔