لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے آمدنی سے زائد اثاثہ جات کیس میں صدر ن لیگ شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں 7 جولائی تک توسیع کر دی ہے۔
سماعت کے دوران اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ان کے موکل کی جانب سے حاظری معافی کی درخواست دی گئی ہے۔ شہباز شریف کینسر کے مریض ہیں اور انکی ریکوری آہستہ ہوتی ہے۔ شہباز شریف کورونا کی وجہ سے آئسولیشن میں ہیں۔
لاہور ہائیکورٹ نے 2 جولائی کو شہباز شریف کو انسٹیٹوٹ آف پبلک ہیلتھ سے کورونا ٹیسٹ کرانے کا حکم دے دیا جبکہ ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی تاریخ میں بھی سات جولائی تک توسیع کر دی۔