نادیہ جمیل ہسپتال سے ڈسچارج، مشکل وقت میں ساتھ دینے والے افراد کی مشکور

Last Updated On 16 July,2020 06:20 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی مشہور اداکارہ نادیہ جمیل، جنہوں نے بریسٹ کینسر جیسی خطرناک بیماری کو شکست دی ہے، نے سوشل میڈیا پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

انسٹاگرام پر نادیہ جمیل نے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں اداکارہ بریسٹ کینسر کو شکست دینے کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج ہوکر اپنے گھر واپس جار ہی ہیں۔

ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے نادیہ جمیل نے انسٹا گرام پر لکھا کہ یہ وہ دن تھا کہ جب میں ہسپتال سے ڈسچارج ہوئی اور میں اپنی زندگی کے اِس خاص موقع پر اُن تمام لوگوں کی شکرگزار ہوں جنہوں نے اس مشکل وقت میں میرا ساتھ دیا اور میری صحتیابی کے لیے دُعا کی۔

 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 

This was the day I left the hospital... It was so overwhelming. And I need to say thank you to all of you for taking care of me, supporting me, carrying me in your prayers. Thank you for the kindness and the Strength. I remember the third day. The last words I heard before passing out were "Losing her.." I remember fading in all the noise & sirens, hands hitting my chest, I remember thinking the boys will be ok Who will take care of the dog and then before sinking away I remember saying to myself in my head "Gadhee kalma paRho!" A few days later I was lying in my cubicle. Curled up. I remember the solitude & silence feeling peaceful. I remember when the needles hurt me bad I would ask Allah, that if I have to feel this, ok, but let me feel You even stronger. I remember smiling when I feebly opened my phone and saw your messages. Every time I saw your words, I remember feeling loved. So loved. I truly am blessed I love you and belong to you JazakAllah Khair Yours Nado #thankyou #iloveyou #champions

A post shared by Nadia Jamil (@njlahori) on

اداکارہ نے لکھا کہ مجھے ہسپتال کا وہ تیسرا دن یاد ہے جب میں نے آخری الفاظ یہ سُنے تھے کہ ہمیں اِن کو کھو رہے ہیں۔

اُنہوں نے لکھا کہ مجھے دوران علاج کی اپنی تنہائی یاد ہے اور میں آج بھی وہ سب محسوس کرسکتی ہوں، مجھے یاد ہے کہ جب مجھے انجیکشنز اور ڈرپ لگتی تھیں تو مجھے بہت تکلیف ہوتی تھی اور پھر میں اللّہ تعالیٰ سے دُعا کرتی تھی کہ مجھے یہ سب برداشت کرنے کے لیے مضبوط بنا۔

نادیہ جمیل نے لکھا کہ اِس پورے عرصے کے دوران میں جب بھی اپنا فون اُٹھاتی تھی تو آپ سب کے محبت بھرے پیغامات دیکھ کر خوش ہوجاتی تھی اور مُسکرانے لگتی تھی۔

اُنہوں نے لکھا کہ میں واقعی بہت خوش قسمت ہوں کہ مجھے آپ سب کا پیار ملا، میں بھی آپ سے اُتنی ہی محبت کرتی ہوں جتنی آپ سب مجھ سے کرتے ہیں۔