صبا قمر کی بلال سعید کیساتھ شادی کی خبروں کی تردید

Last Updated On 05 August,2020 12:09 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) اداکارہ صبا قمر نے بلال سعید کے ساتھ شادی کی خبروں کی تردید کردی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید نے انسٹاگرام پوسٹ پر قبول ہے کیپشن کے ساتھ ہی ایک ایسی تصویر شیئر کی تو سوشل میڈیا صارفین کو گمان ہوا کہ شاید دونوں نے ایک دوسرے سے شادی کرلی ہے۔

 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by (@sabaqamarzaman) on

ہر طرف سے شادی کی مبارکباد وصول ہونے کے بعد اداکارہ صبر قمر کو اپنے انسٹاگرام پر وضاحتی پیغام شیئر کرنا پڑگیا، جس میں انہوں نے کہا کہ بلال سعید کے نئے گانے میں بطور ہدایتکارہ کام کررہی ہوں اور پوسٹ میں موجود تصویر بھی اسی میوزک ویڈیو کی ہے یہ گانا جلد ریلیز کیا جائے گا۔