کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی پھر پرواز، ڈالر 56 پیسے مہنگا ہو گیا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روزانٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے ڈالر کا ریٹ 56 پیسے چڑھ گیا جس کے بعد 168 روپے 20 پیسےمیں فروخت ہوا۔ پانجچ روز کے دوران ڈالر ایک روپیہ 75 پیسے مہنگا ہو چکا ہے۔
گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں 80 پیسے کی بڑھوتری دیکھی گئی جس کے بعد امریکی کرنسی 168 روپے 20 پیسے پر ٹریڈ ہوئی تھی۔