نیا نقشہ جاری کر کے تکمیل پاکستان کا ایجنڈا پورا کیا گیا: بابر اعوان

Last Updated On 05 August,2020 03:26 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) بابر اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان کا نیا نقشہ جاری کیا گیا جسے کابینہ نے متفقہ منظور کیا، نقشہ جاری کر کے تکمیل پاکستان کا ایجنڈا پورا کیا گیا، اب کشمیر جانے والے تمام راستے شاہراہ سری نگر کہلائے جائیں گے۔

چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ میں اجلاس ہوا جس میں بھارتی مظالم سے شہید کشمیریوں کیلئے دعائے مغفرت کی گئی۔ اس موق ہر بابر اعوان کا کہنا تھا یوم استحصال پر کشمیر میں بھارتی اقدامات کی مذمت کی جا رہی ہے، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر سو رہی ہے، بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کو تسلیم نہیں کرتا، پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی و سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

بابر اعوان نے کہا بھارت کو پیغام ہے کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، پاکستان کے عوام کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔
 

Advertisement