کراچی: (دنیا نیوز) کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے تحریک انصاف کی جانب سے ٹرین مارچ کیا گیا، پی ٹی آئی کا ٹرین مارچ سکھر ریلوے سٹیشن پر اختتام پذیر ہوگا۔
اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم مودی کا بد ترین چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کریں گے، کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ہم کشمیریوں کیساتھ کھڑے ہیں، کشمیر سے اظہار یکجہتی کیلئے سکھر تک ٹرین مارچ کریں گے۔
حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا ایک سال سے کشمیریوں کو گھروں میں محصور کیا ہوا ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر نے جو سیاسی نقشہ جاری کیا وہی حقیقی نقشہ بنے گا، کراچی سے سکھر تک علامتی طور پر سری نگر ایکسپریس ہے۔