فاطمہ جناح سے متاثر عائزہ خان کا سفید لباس میں فوٹو سیشن

Published On 16 August,2020 12:14 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) اداکارہ عائزہ خان نے جشن آزادی پر فاطمہ جناح سے متاثر ہو کر سفید لباس میں اپنی دلکش تصاویر کیساتھ فوٹوسیشن کرایا اور یوم آزادی کا پیغام شیئر کیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق عائزہ خان نے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر پر قائد اعظم کا خواتین کی ملک و قوم کی ترقی میں کردار کی اہمیت سے متعلق قول ’’ کوئی بھی قوم عظیم اور اونچا مقام حاصل نہیں کر سکتی جب تک کہ اُس قوم کی خواتین اپنے مردوں کے شانہ بشانہ نہ کھڑی ہوں‘‘ بھی لکھا۔

عائزہ خان نے کہا کہ عورتوں کو اپنا الگ مقام بنانا چاہئے مگر ساتھ میں مردوں اور دیگر عورتوں کی حوصلہ افزائی بھی کرنی چاہئے۔