کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں کورونا کی وجہ سے مہینوں کے لاک ڈاون کے بعد سمندر کی رونقیں بحال ہو گئیں۔ شہریوں نے بھی فیملیز کے ہمراہ پکنک کا پلان بنایا۔
کراچی میں کورونا کیسز کی رپورٹس میں کمی آئی تو سندھ حکومت نے پانچ ماہ بعد لاک ڈاون سے پابندی اٹھا لی۔ شہری گھروں سے نکل کر تفریح گاہوں کا رخ کرنے لگے اور خوب مزے کرتے رہے۔
تفریح کی بات ہو تو سمندرکو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، دو دریا کا رخ کرنے والوں نے ساحل کنارے بیٹھک لگائی۔ ٹھاٹے مارتے سمندر کو نگاہوںمیں سمیٹ کر سکون بخش مناظر سے لطف اٹھایا۔
کلفٹن کے ساحل پر جہاں پانی میں ڈبکی لگاتے منچلے نظر آئے وہیں ٹھنڈی ریت پر چہل قدمی کرتی فیملیز نے خواب انجوائے کیا۔ کراچی والے سستی تفریح اور قدرت کے مناظر سے شام ڈھلے تک محظوظ ہوتے رہے۔