عوامی مسائل کو حل کرنا ترجیح، کورونا کی صورتحال بہتر ہو گئی: پرویز الہی

Published On 16 August,2020 03:21 pm

لاہور: (دنیا نیوز) قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ پنجاب چودھری سلیم بریار نے ملاقات کی، چوہدری پرویزالہی کہتے ہیں کہ عوامی مسائل کو حل کرنا ترجیح ہے۔ کورونا کی صورتحال بہتر ہوئی ہے ، مستحق افراد کی امداد جاری رکھیں گے۔

چوہدری پرویز الہی اورسلیم بریار کی ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال اور کورونا کے باعث ریلیف کے کاموں پر تبادلہ خیا ل کیا گیا، اس موقع پر چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ عوامی ریلیف کے لئے مسلم لیگ ق اپنا کردار ادا کرتی رہے گی، کورونا کی وجہ سے معاشی طورپر ملک کو کافی مشکلات کاسامنا کرنا پڑا ہے، مسلم لیگ ق نے کورونا کے دوران ریلیف کے لئے تنظیمی سطح پر سرگرمیاں کی ہیں، مزید بھی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔

انہوں نے سلیم بریار کو پارٹی کی تنظیم سازی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ پارٹی عہدیداران اور کارکنوں کو متحرک کیا جائے۔ سلیم بریار نے بتایا کہ رمضان اور عید کے موقع پر نقد رقم، راشن اور ادویات مستحق خاندانوں میں تقسیم کیں۔ سلیم بریار نے سیالکوٹ میں پارٹی امور کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔
 

Advertisement