ترک صدر اردوان کا آیا صوفیہ کو دوبارہ مسجد بنانے کا فیصلہ جرأتمندانہ ہے: پرویز الٰہی

Last Updated On 11 July,2020 07:18 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوان کا پندرویں صدی کی عظیم یادگار مسجد کو دوبارہ بحال کرنا جراتمندانہ فیصلہ ہے۔

چودھری پرویزالٰہی نے اپنے بیان میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ رجب طیب اردگان کے اس فیصلے سے خلافت عثمانیہ کے دور کی یاد تازہ ہو گئی ہے، ترک صدر رجب طیب اردگان کا میوزیم آیا صوفیہ کو دوبارہ مسجد کا درجہ بحال کرنا احسن اور تاریخی قدم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آیا صوفیہ مسجد دنیا بھر کے مسلمانوں کا ثقافتی ورثہ ہے:1453ء میں سلطان محمد فاتحؒ دوئم کے دور میں قائم کردہ اس مسجد کو 1935ء میں میوزیم بنا دیا گیا تھا، اس فیصلے سے نہ صرف ترک عوام بلکہ تمام امت مسلمہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔