انقرہ: (ویب ڈیسک) ترکی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں پر ٹرک میں دھماکے سے ترک سکیورٹی فورسز کے تین اہلکار جاں بحق ہو گئے ہیں اور 12 زخمی ہو گئے ہیں۔
ترک وزارت داخلہ کے مطابق یہ واقعہ سکاریا صوبے میں پیش آیا ہے جہاں گذشتہ ہفتے ہی آتش بازی کا سامان بنانے والی ایک فیکٹری میں دھماکے سے 7 افراد ہلاک اور 120 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔
ترک خبر رساں ادارے ’ڈیلی صباح‘ کے مطابق حکام کے مطابق ترک ملٹری پولیس کے اہلکار مذکورہ فیکٹری سے آتش بازی کا سامان تلف کرنے کے لیے محفوظ مقام لارہے تھے اور سامان ٹرک سے اتارتے ہوئے دھماکا ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: ترکی کی فیکٹری میں دھماکا، دو افراد جاں بحق، متعدد زخمی
ہلاک ہونے والے 3 اہلکاروں میں سے 2 کا تعلق ترک ملٹری پولیس کے بم ڈسپوزل یونٹ سے ہے۔
ترک وزیر داخلہ کے مطابق زخمی ہونے والے 12 اہلکاروں میں سے ٹرک ڈرائیور کی حالت نازک ہے ۔حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔