کراچی: (دنیا نیوز) صدر ڈاکٹر عارف علوی نے علمائے کرام پر زور دیا ہے کہ وہ ماں اور بچہ کی صحت سے متعلق عوام میں آگہی پیدا کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
سرکاری میڈیا کے مطابق کراچی میں مفتی منیب الرحمن کی قیادت میں علمائے کرام کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اسلام کی تعلیمات کے مطابق خواتین کے وراثت کے حقوق کے بارے میں عوام میں آگاہی پیدا کریں۔
وفد نے بین المسالک اور بین المذاہب ہم آہنگی پیدا کرنے اور تمام اہم امور خصوصاً کروناوائرس کے دوران علماء کرام کے ساتھ مشاورت پر صدر اور حکومت کے کردار کوسراہا۔
ملاقات کے دوران علمائے کرام نے رمضان المبارک میں ایس او پیز کے ساتھ مساجد کھولنے پر شکریہ ادا کیا۔