'اقرا اور یاسر نے سوالوں سے تنگ آ کر جلد شادی کی'

Published On 17 August,2020 08:57 am

لاہور:( روزنامہ دنیا) اداکارہ اقرا عزیز نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے لوگوں کے سوالوں سے تنگ آکر یاسر حسین سے جلد شادی کی۔

اقرا نے آن لائن شو میں بتایا کہ مجھے ان سوالوں پر اعتراض تھا جو لوگ مجھے اور یاسر کو دیکھ کر پوچھتے تھے کہ کیا آپ دونوں ڈیٹنگ کر رہے ہیں، کیا آپ ایک ساتھ ہیں یا نہیں وغیرہ۔ میں ان تمام سوالوں سے چھٹکارا چاہتی تھی، اس لئے میں نے سوچا کہ شادی کرلوں۔

اداکارہ اقرا عزیز کا کہنا تھا جب آپ کسی کیساتھ پوری زندگی رہنا چاہتے ہیں اور آپ نے فیصلہ کرلیا ہوکہ اسی شخص کیساتھ آپ کو زندگی گزارنی ہے تو بہتر طریقہ بھی یہ ہے کہ آپ شادی کرلیں۔