اداکارہ ثناء جاوید کے سرخ لباس میں فوٹو شوٹ نے دھوم مچا دی

Published On 17 August,2020 06:14 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی مقبول ترین داکارہ ثنا جاوید کے سرخ لباس میں کرائے گئے فوٹو شوٹ نے دھوم مچادی۔

اداکارہ نے نئی کلیکشن کے لیے فوٹو شوٹ کرایا جس میں انہوں نے سرخ رنگ کا لباس زیب تن کر رکھا ہے۔ ثنا جاوید نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اس خوبصورت سُرخ لباس نے محبت میں گرفتار کرلیا ہے۔

فوٹو شوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہیں جنہیں شائقین کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے۔
 

Advertisement